لاہور: سعودی ایئرلائن کی حج پرواز 29 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہیں ہو سکی۔ عازمین حج نے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی کمپنی کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے۔
سعودی ایئرلائن کی حج پرواز ایس اے 729 انتیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی روانہ نہیں ہو سکی، عازمین حج کو تین بار ایئرپورٹ بلا کر گھروں کو واپس بھجوایا گیا۔
دوسرے شہروں سے آنے والے عازمین حج کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فضائی کمپنی کی جانب سے کوئی سہولت مہیا نہ کرنے پر عازمین حج نے ایئرپورٹ پر احتجاج کیا۔
اس دوران سعودی ایئرلائن کے عملے سے ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی، ذرائع کے مطابق سعودی ایئرلائن کی پرواز تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔