بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

کراچی سے حج آپریشن کا آغاز، پہلی دو پروازیں مدینہ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: روٹ ٹومکہ کے تحت کراچی سے حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، دو حج پروازیں 330 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوگئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلی حج پرواز 150 عازمین کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی جبکہ دوسری پرواز رات 2 بجکر 45 منٹ پر 180 عازمین کو لیکر روانہ ہوئی، کراچی سے آج مجموعی طور پر 330 عازمین سعودی عرب روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے حج آپریشن کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، کراچی سے مجموعی طور پر 16 ہزار 281 عازمین حج پر جائیں گے۔

- Advertisement -

پاکستانی عازمین حج کو مکہ اور مدینہ کے کن علاقوں میں رہائش فراہم کی جائیگی، اس حوالے سے ڈی جی حج نے آگاہ کردیا۔

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بتایا کہ سرکاری حجاج کو مکہ میں عزیزیہ، بطحا قریش اور حئی نسیم میں رہائش دی جائیگی۔ مدینہ منورہ میں تمام پاکستانی عازمین حج کو مرکزیہ میں رہائش دی جائے گی۔

سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے کہا کہ عازمین کے لیے ہرممکن سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، حج آپریشن کے دوران حجاج کے فیڈ بیک کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

انھوں نے کہا کہ حج آپریشن سے متعلق حجاج کے سروے کے بعد ڈیٹا مرتب کیا جائے، حج آپریشن کے دوران کسی اہلکارکی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائیگی۔

پاسپورٹ بنوانے والوں کی بڑی پریشانی حل ہوگئی

ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو کا کہنا تھا کہ تین طوافہ کمپنیوں کو ایام حج میں منیٰ عرفات کی سہولت کیلئے ہائر کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں