جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پاکستان سے حج پروازوں کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کےلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی، حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کے مرحلے کے لئے حج پروازوں کی تاریخ سامنے آگئی ، ذرائع وزارت مذہبی امور نے کہا کہ پہلی حج پرواز یکم مئی کوروانہ ہوگی۔

حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا اور آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی، حج آپریشن میں پی آئی اے اور سعودی ایئرلائن سمیت 5 ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

حج پروازوں کا شیڈول 10اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے ، رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ، جس میں سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔

خیال رہے سعودی عرب میں حج 2025 کی تیاریاں پورے زور و شور سے جاری ہیں، وزارت حج وعمرہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حج 2025 کے لیے ضروری تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں تا کہ عازمین کو دروان قیام مکہ مکرمہ ہر ممکن سہولت فراہم ہو سکے۔

زارت حج و عمرہ نے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی سہولت کیلیے ٹول فری نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے اہلکاروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں