جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اسلامی ریاست پر حملہ کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہے، مفتی اعظم

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ :  مسجدہ نمرہ میں خطبہ حج کا آغاز ہوگیا ہے، مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ مسجد نمرہ میں خطبۂ حج دے رہے ہیں۔

مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے خطبۂ حج میں کہا کہ دینِ اسلام کو تمام مذاہب پر برتری حاصل ہے، اللہ کا فرمان ہے کہ نعمتیں انسانوں کیلئے عطا کی گئی ہے،اے لوگو اللہ کی عطا کردہ اسلام کی نعمت کا شکر ادا نہیں کر سکتے۔

انھوں نے کہا کہ اسلام کے علاوہ کوئی دین نہیں، ہمیں اسلام کی تعلیمات پر ہی علم پیرا ہونا چایئے، اسلام کی ہدایت ہی میں سیدھے راستے پر گامزن کرتی ہے، تقوی اور اللہ کی اطاعت اختیار کریں، اللہ نے فرمایا کہ دینِ حق صرف اور صرف اسلام ہے، اللہ کے نیک لوگوں کو چاہیئے کہ وہ انسانوں کو نیک راستے کی دعوت دیں۔

مفتی اعظم نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ آج ہم بیت اللہ میں موجود ہے، اللہ نے اسلام کی شرائط نازل کرنے کیلئے مکہ اور مدینہ کا انتخاب کی، اللہ سے ڈرنا عظیم بات ہے، زمین پر اللہ کا پہلا گھر صرف بیت اللہ ہے اور مدینہ منورہ بہت حرمت والا شہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی ریاستوں پر حملہ کرنے والے دائرہ اسلام سے خارج ہے، اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو تباہ کرنے والوں کا راستہ روکیں، داعش اسلام کے نام پر مسلم امہ کو تباہ کرنے میں مصروف ہے، وہ ایک گمراہ گروہ ہے، جو اسلام کی غلط تشریح پیش کررہا ہے، اسلام کسی بے گناہ کو قتل کرنےکی اجازت نہیں دیتا، مسلمانوں کو فتنے اور فساد کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔

حجاج کرام کو خطبہ حج میں مخاطب کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ آج امت مسلمہ میں فساد پھیل چکا ہے اخلاص ختم ہوچکا ہے، گمراہ جماعتوں کا مقصد اسلام کو نقصان پہنچانا ہے، دشمنان اسلام مختلف اندازمیں سازشوں میں مصروف ہیں، مسلمانوں پرلازم ہےکہ تمام قوتیں دین کے لیے استعمال کریں۔

  نوجوانوں کواسلام کی قوت قراردیتے ہوئے شیخ عبدالعزیز آل شیخ نےکہا کہ امت کے نوجوان دشمن کے عزائم کو سمجھیں اوراپنے ذہنوں کوخراب ہونے سے بچائیں۔

انھوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کو پکار رہی ہے، یہودی مسلمانوں کے اخلاق اور کردار کو تباہ کر رہے ہیں، یہودی انتہائی ظالم ہے اور انھوں نے انسانیت کو پامال کر رکھا ہے، ہمیں  چاہئے کہ اخلاص و اخلاق اختیار کریں، مسلم امہ میں سعودی عرب کو مرکزیت حاصل ہے۔

مفتی اعظم نے کہا کہ جس نے اللہ سے شرک کیا اس کا ٹھکانہ جہنم ہے، شرک عظیم تر گناہ ہے۔

حکمرانوں کو تلقین کرتے ہوئے مفتی اعظم نے کہا کہ مسلمان ریاستوں کے حکمرانوں اللہ سے ڈرو اور مسلمان ریاستوں کے حکمرانوں طرز حکمرانی میں برابری رکھو،  حکمرانی اللہ کا تحفہ ہے، حاکم عوام کا خیال رکھیں اورانہیں سہولیات مہیا کریں،  انھوں کہا کہ اللہ ظلم کرنے والوں کوجلد صفحہ ہستی سے مٹادیتا ہے، حکمران کوشش کریں کہ مسلمانوں کے درمیان محبت قائم رہے۔

مسلمانوں کو ہدایت کرتے ہوئے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کا کہنا تھا کہ علم حاصل کر کے ہی اسلام دشمنوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، مسلمان نظام تعلیم بہتر کرنے کی کوشش کریں اور آپس میں اتحادویگانگت پیدا کریں۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں