جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حج آپریشن ڈیجیٹلائزڈ ہوگیا، وزارت آئی ٹی نے ایپ بنا لی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) نے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ بنا کر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایپ کا اجرا کیا۔ قومی آئی ٹی بورڈ کی موبائل ایپ سے عازمین کیلیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔

عمر سیف نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا، عازمین حج کیلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرا اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: کیا عام آدمی بھی اب حج پر جا سکے گا؟ سعودی عرب کا بڑا منصوبہ

انہوں نے کہا کہ عازمین کی درخواست، مناسک کی ادائیگی اور واپسی تک معلومات ایپ میں شامل ہے، حج گروپ معلومات، تربیتی شیڈول اور سعودی عرب میں رہائشی معاملات بھی شامل ہیں، عازمین رقم کی ادائیگی، دوران حج مقامات کے لائیو نقشے اور لوکیشن سے مستفید ہوں گے۔

ادھر، نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی اور ماتحت ادارے این آئی ٹی بی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حج آپریشنز سے متعلق نظام اپ گریڈیشن میں یہ ایپ اہم قدم ہے۔

انیق احمد نے کہا کہ ایپ حکام کو کسی شکایت کا جواب اور عازمین کے حقیقی تاثرات جاننے میں مدد ملے گی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر این آئی ٹی بی بابر مجید نے ایپ کے حوالے سے شرکا کو آگاہ کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں