کراچی: رواں سال حج کے لیے پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی جسے وفاقی وزیر سردار یوسف رخصت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال حج کے لیے وزارت مذہبی امور نے فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت پہلی حج فلائٹ 24 جولائی کو اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہو گی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج فلائٹ کو سردار یوسف رخصت کریں گے، حج آپریشن 24 جولائی سے 26 اگست تک جاری رہے گا، حج آپریشن میں 4 ایئر لائنز حصہ لیں گی۔
اطلاعات کے مطابق حجاج کی واپسی کے لیے آپریشن 6 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 1لاکھ 7 ہزار سے زائد عازمین حج ادا کریں گے