پیر, مئی 5, 2025
اشتہار

کتنےفیصد سرکاری عازمین کے حج ویزے جاری ہوئے؟ وزارت مذہبی امورکا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ حج آپریشن کے دوران 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج آپریشن 2025 کے دوران بعض نیم خواندہ اور دوردراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیومیٹرک مسائل پیش آئے، درست بائیومیٹرک نہ ہونے پر ڈیڑھ فیصد زیرالتوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔

مکہ مکرمہ میں عازمین حج کی رہائشی عمارتوں کے لیے پرمٹ جاری

انھوں نے بتایا کہ نصف فیصد غلطیوں والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائےگا، وزارت کا حج آئی سیل ایسے عازمین کی معاونت کےلیے مسلسل رابطے میں ہے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ ویزہ یا نجی وجوہات کی باعث رہ جانے والے عازمین کو اگلی پروازوں میں بھیجا جارہا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا تھا کہ وزارت کے حاجی کیمپ ہفتے کے ساتوں دن عازمین کی سہولت کیلئے کھلے ہیں۔

وزارت حج نے عازمین کو خاص ہدایات جاری کردیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں