پیر, جون 24, 2024
اشتہار

حجاج کرام آج بڑے شیطان کی رمی کر رہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے منیٰ پہنچ گئے ہیں اور رمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفات گزشتہ روز ادا کر دیا گیا۔ حجاج کرام نے کل میدان عرفات میں رکن اعظم کی ادائیگی کے بعد مزدلفہ کا رخ کیا جہاں رات کھلے آسمان تلے اللہ تعالیٰ کی عبادات اور مناجات کرتے ہوئے گزاری۔

آج حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں (رمی) ماریں گے جس کے لیے وہ منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور رمی کا آغاز ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج جانوروں کی قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔

حجاج کرام طواف زیارت اور سعی کرنے کے بعد منیٰ لوٹ آئیں گے، جہاں وہ مزید دو دن قیام کے دوران رمی بھی کریں گے۔

حجاج کرام 12 ذی الحج کو مغرب سے قبل وادی منیٰ سے نکل جائیں گے اور یوں ان کا حج کے فریضے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں