تازہ ترین

سعودی وزارت حج و عمرہ نے نئی ہدایات جاری کردیں

سعودی وزارت حج وعمرہ نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال حج کے لیے اندورن مملکت اور بیرونی عازمین ویکسینیشن کا کورس مکمل کرائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت وعمرہ نے کہا ہے کہ ’داخلی عازمین حج کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحتی ایپ پر ویکسینیشن سرٹیفیکٹ کو مکمل طور پر اپ ڈیٹ رکھیں۔‘

جس میں کووڈ 19 ایڈوانس کی ایک ڈوز جبکہ انفلونزا ویکسین اور گزشتہ 5 برس کے دوران لگائی گئی گردن توڑ بخار کی ویکسین کا اپ ڈیڈڈ سرٹیفیکٹ ہونا ضروری ہے جو صحتی ایپ پر ویکسینیشن کرانے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔

بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کو بھی وزارت حج کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا خیال رکھیں اور اسے حج درخواست کے ساتھ جمع کرائیں۔

سعودی وزارت صحت کی جانب سے معلوماتی لنک بھی جاری کئے گئے ہیں، جس میں تمام تفصیلات اور امور صحت کے حوالے سے دیگر ہدایات وضاحت سے بیان کی گئی ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر صارفین کے سوال پر عمرہ ویزے کی مدت سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

جس میں کہا ہے کہ عمرہ ویزا اب 3 ماہ کے لیے جاری کیا جارہا ہے اور اور اس کی تین ماہ کی میعاد ویزے کے اجرا سے شروع ہوجائے گی۔

پی آئی اے کا حج آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

صارفین نے سوال کیا تھا کہ عمرہ ویزے کی میعاد کب سے شروع ہوتی ہے؟ جس کے جواب میں وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ عمرہ ویزے کی میعاد اس کے اجرا کی تاریخ سے تین ماہ ہے بشرطیکہ اس کی میعاد ہجری سال کی 15 ذی قعدہ کے بعد ختم نہ ہو۔

Comments

- Advertisement -