تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

وزارت مذہبی امور کی بدانتظامی، حج پالیسی جاری نہ ہو سکی

وزارت مذہبی امور کی بد انتظامی، 31 مئی سے شروع حج کی پالیسی تاحال جاری نہ ہو سکی۔

وزارت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حجاج کو حج پیکج یا اخراجات کی تفصیل بھی معلوم نا ہوسکی۔ سرکاری اور نجی حج آپریٹرز سےمتعلق کوٹےپر بھی فیصلہ نا ہوسکا۔

حج شیڈول کے شروع ہونے میں تاخیر اور انتظامات میں بدانتظامی کاخدشہ ہے۔ ممکنہ بد انتظامی سے پاکستانی حجاج کرام میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

اخراجات اور انتظامات معلوم نہ ہونے کے باعث حجاج تذبذب کاشکار ہیں۔ حج پالیسی کا اعلان عمومی طور حج شروع ہونےسے ایک ماہ قبل کر دیا جاتا ہے۔

نئے وفاقی وزیر مذہبی امور قاضی عبدالشکور اہم نوعیت کے فیصلے کرنےسے قاصر ہیں۔ حج آپریٹرز، ہوٹل اور ائیرلائنز انتظامیہ نے بھی حج پالیسی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب قومی ایئرلائن نے حج آپریشن 2022 کا شیڈول جاری کردیا ، پی آئی اے لاہورسمیت 8ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن چلائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے لاہور، سیالکوٹ،اسلام آباد ، ملتان،رحیم یار خان،سکھر، پشاور ، کراچی سےحج فلائیٹ آپریٹ کرے گا۔

Comments

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں