تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

رواں سال حج انتظامات میں بدانتظامی کا خدشہ

کراچی: وزارت مذہبی امور حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی تاحال جاری نہیں کرسکی ہے، جس کے باعث رواں سال حج بدانتظامی کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال عازمین حج کو حجاز مقدس لے جانے کیلئے پروازوں کا آغاز 31 مئی سے ہونا تھا، لیکن وزارت مذہبی امور اب تک حج فلائٹ آپریشن سے متعلق پالیسی جاری نہیں کرسکی ہے، جس کے باعث عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے فلائٹ آپریشن التوا کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب تک عازمین کو حج پیکیج یا اخراجات کی تفصیل بھی فراہم نہیں کی گئی ہے، جبکہ سرکاری اور پرائیوٹ حج آپریٹر سے متعلق کوٹے پر بھی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حج شیڈول کے شروع ہونے میں تاخیر سے انتظامات میں بدانتظامی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے رواں سال فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے عازمین کیلئے اچھی خبر آگئی

حج پالیسی کا اعلان عمومی طور پر حج شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہوجاتا ہے، تاہم نئی وفاقی مذہبی امور تاحال فیصلے کرنے سے قاصر ہے، جس پر پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائن انتظامیہ نے بھی تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں