ہفتہ, جون 29, 2024
اشتہار

حج تیاریاں مکمل، مکہ میں شاندار فوجی پریڈ

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے حج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی۔

سعودی عرب میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے حج بیت اللہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اس سلسلے میں مکہ مکرمہ میں شاندار ملٹری پریڈ ہوئی جس میں خواتین کے فوجی دستے سمیت ہزاروں فوجیوں نے حصہ لیا۔

اس موقع پر حج کے دوران سیکیورٹی برقرار رکھنے کیلئے فورسز نے عملی مظاہرہ کیا۔
پریڈ کا مقصد مکہ اور مدینہ میں حجاج بیت اللہ کی حفاظت کرنا اور مناسک کی ادائیگی کے لیے ان کو پُر سکون ماحول فراہم کرنا ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کے وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزيز بن سعود نے حج سیکورٹی فورسز کی شاندار سالانہ عسکری پریڈ دیکھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں