اشتہار

آج وہ مبارک دن ہے، جب اللہ نےدین اسلام کومکمل کیا: خطبۂ حج

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ المکرمہ: حج کا انتہائی اہم رکن خطبہ حج آج مسجد نمرہ سے ادا کیا جارہا ہے، ڈاکٹر شیخ حسین بن عبدالعزیز آلِ شیخ یہ اہم اور مقدس فریضہ انجام دے رہے ہیں، انہوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرکے کہا کہ ایسے کام نہ کریں جن کے کرنے سے ریاست نے منع کیا ہو۔

اے آروائی نیوز نے اپنے ناظرین تک اس سعاد ت کو اردو میں پہنچانے کا خصوصی انتظام کیا ہے اور عربی میں براہ راست نشر ہونے والے خطبہ حج کو ڈاکٹر مفتی عمیر ترجمہ کررہے ہیں۔

مسجدنمرہ سےخطبہ حج ادا کرتے ہوئےڈاکٹرشیخ حسین بن عبدالعزیزآل الشیخ نے کہا کہ اےایمان والواللہ سےڈرتےرہےاوران کےحکم پرعمل کرو، اللہ سےڈرنےوالاحق اورسچائی کےراستےپررہتاہے۔ ان کا کہناتھا کہ جس نےتقویٰ کاراستہ اختیارکیاوہ کامیاب ہوگا۔

- Advertisement -

خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ حسین کا کہنا تھا کہ تمام انبیاکرام نےاپنی قوموں سےکہاکہ صرف اللہ کی عبادت کرو۔تقویٰ اختیارکروتاکہ تم فلاح پاؤ،نمازقائم کرو اوراللہ کاذکرکرو۔اللہ وحدہ لاشریک ہےکسی اورکواپناخدامت بناؤ۔ انہوں نے کہا کہ لوگو!دنیاکی کامیابی صرف اللہ پریقین اورسچےراستےپرچلنےسےملتی ہے،اےایمان والوآپ پراللہ کاخاص فضل ہے۔

ایمان کے ارکان


خطبہ حج میں ایمان کے ارکان بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایمان کی بنیادکچھ ارکان پرہےجس کی وضاحت بھی کی گئی ہے،ایمان کی بنیاداللہ پریقین ہے اوروہ وحدہ لاشریک ہیں،توحید اوررسالت کےبعدنمازاسلام کاسب سےبڑارکن ہے،نمازقائم کرناتقویٰ ہے،اللہ کی عبادت تمام مسلمانوں پرفرض ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ اللہ کےدین پرعمل کرنےوالوں کےاجرکوضائع نہیں کیاجاتا،متقی بننےکے لیے رمضان میں روزےفرض کیےگئے،حج بیت اللہ ان لوگوں پرفرض ہےجواستطاعت رکھتےہیں، جس شخص نےاللہ کی رضاکیلئےحج اداکیاوہ چہرہ آج بھی روشن ہے۔ خطبے میں بتایا گیا کہبےحیائی سےبچنےوالا،تقویٰ اختیارکرنےوالابےشک اجرحاصل کرے گا۔

امت کے لیے اخلاقیات کا درس


پیغمبراسلام ﷺ کے اخلاق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺکااخلاق سب سےکامل ہے،انسانیت پرفرض ہےاپنےاخلاق پرانحصارکریں،امت مسلمہ اپنی اخلاقیات کومدنظررکھتےہوئےآگےبڑھے۔ ا ن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اچھےمعاشرےکےوجودکیلئےاخلاقیات کادرس ضروری ہے،نبی کریمﷺکااخلاق ہمارےلیےمثال ہے،ہمیں عمل کرناچاہیے،نبی کریمﷺنےبتایاسب سےبہترین شخص وہ ہےجس کےاخلاق اچھےہوں۔

شیخ حسین نے کہا کہ اخلاق کی وجہ سےہی مسلمانوں کےدرمیان محبت پیداہوتی ہے،اسلام ہمیں حکم دیتاہےکسی پرظلم نہ کریں،شفقت سے پیش آئیں، امت مسلمہ قرآن وسنت پرعمل پیراہے اور اسلام کی اصل تصویراحسن اعمال ہے۔

اسلامی معاشرتی رویے کیسے ہوں؟


حج کے خطے کی ادائیگی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نےحضرت ابراہیم علیہ السلام کوحکم دیاتقویٰ اختیارکرو،تمام انبیانےاپنی اقوام کوبھی تقویٰ اختیارکرنےکی ہدایت کی،اسلام ہمیں والدین کی عزت،بچوں پرشفقت کی ہدایت کرتاہے۔مومنو!تمہارارب تمہیں بڑی بشارت کی خوشخبری سناتاہے،اسلام محبت اورشفقت کادرس دیتاہے،بےحیائی سےروکتاہے،اللہ نےدھوکےسےمنع فرمایااورناپ تول درست کرنےکاحکم دیاہے۔

معاشرتی رویوں سے متعلق اسلامی احکامات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اللہ نےامانت میں خیانت نہ کرنےکاحکم فرمایاہے،اللہ نےقرآن پاک میں اخلاق رکھنےوالوں کی صفات کوبیان فرمایاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج وہ دن ہے جب اللہ تعالیٰ آسمانِ دنیا کی جانب متوجہ ہوتا ہے۔اےمسلمانو! اللہ نےگناہوں سےتوبہ کےدروازےکھول دیئےہیں ،اےمسلمانوں آج توبہ کادن ہے۔آج وہ مبارک دن ہےجس میں اللہ نےدین اسلام کومکمل کیا، آج کے دن توبہ کرنےوالوں کےگناہوں کواللہ ثواب میں بدل دیتاہے۔

ریاست اور فرد


انہوں نے امتِ مسلمہ کو مخاطب کرکے کہا کہ اللہ نےجاسوسی،تجسس اورغیبت کرنےسےمنع فرمایاہے،اللہ نےجھگڑاکرنےوالوں کےدرمیان صلح کرانےکاحکم دیاہے اوراللہ تعالیٰ نےغداری کرنےوالوں کے خلاف بھی احکامات دیئےہیں۔

خطیبِ حج کا کہنا تھا کہ گزشتہ قوموں سےہمیں سبق حاصل کرناچاہیےکہ ظالموں کے ساتھ کیاہوا، مالی معاملات میں بھی اخلاق کی طرف توجہ دینےکی ضرورت ہے،نیکی کاحکم دیں اوربرائی سےروکیں اسی لیےہمیں بہترین امت کہاگیا،اللہ کےحکم اورنبی کریمﷺکی ہدایت پرعمل کرینگےتوہماری کامیابی ہوگی۔

خطبے میں انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ جس کام سے ریاست منع کرے وہ کام کرنا جرم ہے اور اس کا مرتکب سزا کا حقدار ہوگا، اس کے بعد خطبے کے اختتام پر امتِ مسلمہ کے لیے مجموعی دعا کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں