منگل, جون 18, 2024
اشتہار

ایمان والو ! انصاف کی بات کرو اور خیر کے راستے پر چلو، خطبہ حج

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نمرہ میں مسجدالحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ایمان والو انصاف کی بات کرو اورخیرکے راستے پر چلو۔قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی جارہی ہے، مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا ، پندرہ لاکھ مسلمانوں نےخطبہ حج سنا۔

امام کعبہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺکو رحمت بناکر بھیجا اور نبیﷺکے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

- Advertisement -

شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد کا کہنا تھا کہ پیغمبرﷺکی عزت کرنیوالوں نے فلاح پائی اور رسولﷺکی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے، اللہ فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ ایمان والو انصاف کی بات کرو اورخیرکے راستے پر چلو۔قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔

انھوں نے مزید کہا کہ شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔

مسجدالحرام کے امام کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالیٰ عظیم ہے اور بہت بڑی حکمت والا ہے، عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جو تقویٰ اختیار کرے گا، اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا، ایک دوسرے سے تعاون کرو اور مدد کا جذبہ قائم رکھو۔

خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ واحد ہے جس کا کوئی شریک نہیں ساری تخلیق اور معاملہ اللہ کے لیے ہے۔

انھوں نے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، زکوة ادا کرو، حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے، اےایمان والو اللہ کی بات کرواور انصاف کی بات کرو، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام لوگوں کیلئے پسند کیا ہے، ایک گروہ دوسرے گروہ کا مذاق نہ اڑائے، اے ایمان والو بدگمانی سےبچو،غیبت نہ کرو، مصیبتوں اور فساد سے دور رہو،

حج کے خطبے میں کہا گیا کہ سلام فحاشی اور برائی ، امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے، اے لوگو، اللہ اور اس کے رسولﷺکی اطاعت کرو ، کسی کا حق مت کھاؤ، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔

شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے ہدایت کی کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو، اے لوگو، غیبت سے پرہیز کرو، ایک دوسرے سے تعاون کرو اور مدد کا جذبہ قائم رکھو اور فلسطینیوں کودعاؤں میں یاد رکھاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، جو متقی ہوگا اللہ اس کے گناہ معاف کرکے اس کا اجر بڑھا دے گا، اللہ تعالیٰ گناہ معاف کر کے درجات بلند کرنےوالا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں