اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ : رواں سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت دس زبانوں میں نشر کیا جائے گا جبکہ کورونا کے باعث مطاف میں پچیس ٹریک تیار کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے حج انتظامات کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال خطبہ حج اردو سمیت 10 زبانوں میں نشر ہوگا اور عازمینِ حج کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے گا۔

حرمین انتظامیہ کا کہنا تھا کہ طوافِ کعبہ کے لیے پچیس ٹریک تیار کیے گئے ہیں، عازمین حج کی خدمت کے لیے دس ہزار افراد مامور ہوں گے، کسی بھی ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کےمطابق مسجد الحرام کی سینیٹائزنگ کے لیے پانچ ہزار کارکنان کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں، کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔

یاد رہے سعودی عرب میں عازمین حج کے خیر مقدم کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ، سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ حج سے متعلق 30 سے زائد اداروں کے تعاون سے اسٹریٹیجک اور آپریشنل منصوبے تیار کیے گئے ہیں، حجاج کرام کے لیے کرونا وائرس سے محفوظ رہائش گاہیں تیار کی گئی ہیں۔

خیال رہے سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کو 5 لاکھ سے زائد ‏درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 60 ہزار کا انتخاب کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں