جدہ : سعودی عرب میں رواں سال حج کے موقع پر پاکستانی حجاج کرام کی خدمت کے لیے سعودی عرب میں مقیم چار ہزار پاکستانی حج والنٹیرز خدمات فراہم کریں گے۔
جدہ پاکستانی قونصل خانے میں میں پاکستانی کے قائم مقام سفیر حسن وزیر نے حج والنٹیزز میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں ، حکومت پاکستان پوری کوششں کر رہی ہے کہ پاکستان سے آنے والے حجاج کرام کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان رضا کاروں کو مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ صرف حجاج کرام کی رہنمائی اور مسائل حل کرتے ہیں، جن میں طلباء نوجوان اور بڑی عمر کے افراد کی بڑی تعداد حصہ لیتی ہے۔
اس موقع پرچھ سوسے زائد رضا کاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔