تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

مناسک حج کا آغاز، عازمین آج منیٰ روانہ ہوں گے

مکہ المکرمہ: مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے، آج شب 10 لاکھ عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے۔

سعودی میڈیا کے مطابق دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کی آمد مکمل ہوچکی ہے، عازمین حج 7 اور 8 ذوالحج کی درمیانی شب مکہ مکرمہ سے منیٰ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں عازمین حج کے قیام کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی آباد کی گئی ہے۔

رواں برس کورونا وبا کے بعد پہلی بار 10 لاکھ عازمین حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، جن میں ساڑھے 8 لاکھ غیرملکی شامل ہیں۔ خطبہ حج کیلئے ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم  العیسیٰ کو خطیب مقرر کردیا ہے۔ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم 9 ذوالحجہ بروز جمعہ میدان عرفات میں حج کا خطبہ دیں گے۔

دوران حج مسجد الحرام کو دن میں  10بار دھویا جائے گا، ور ہر بار ایک  لاکھ 30 ہزار لیٹرجراثیم کُش محلول بھی استعمال کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -