اشتہار

سعودی عرب میں حلال پراڈکٹس ڈیولپمنٹ کمپنی متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے عوامی سرمایہ کاری کے فنڈ ’پبلک انوسٹمنٹ فنڈ‘کے تحت حلال پراڈکٹس ڈیولپمنٹ کمپنی متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

حلال پراڈکٹس ڈویلپمنٹ کمپنی ’ایچ پی ڈی سی‘سعودی عرب میں حلال پروڈکشن انڈسٹری کو مقامی سطح پر مزید مؤثر بنانے کیلئے سرمایہ کاری کرے گی۔

پی آئی ایف رپورٹ کے مطابق مذکورہ کمپنی خصوصی طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے مقامی کاروباری افراد اور اداروں کو اس قابل بنائے گی کہ وہ عالمی حلال مارکیٹوں میں اپنا بھرپور اور مؤثر کرادار ادا کرسکیں۔

- Advertisement -

مذکورہ ’ایچ پی ڈی سی‘کمپنی کا مقصد خوراک، کاسمیٹکس اور دوا سازی سمیت دیگر حلال مصنوعات کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے علاوہ دنیا بھر میں سعودی عرب کو عالمی حلال مرکز کے طور پر فروغ دینا ہے۔

حکومت کا یہ اقدام سعودی عرب کے وژن 2030 کے مقاصد کو اجاگر کرتے ہوئے مقامی صنعت کو ترقی دینا اور معیشت کے فروغ میں تعاون فراہم کرنے کیلئے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں