کراچی : پاکستان تحریک انصاف سندھ رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ اے آر وائی نیٹ ورک کے ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اے آر وائی نیٹ ورک کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے پر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم سلمان اقبال اور مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،سلمان اقبال زندہ باد، اے آر وائی زندہ باد۔
وزیر اعظم کی اپیل پر اے آر وائے کے سی ای او @Salman_ARY جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے پر سلام پیش کرتے ہیں، دیگر میڈیا گروپ کے ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کو بھی اپیل کرتے ہیں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔ pic.twitter.com/4oMYQnJbdb
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) January 29, 2022
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ زیادہ متاثر ہورہا ہے، تاجر برادری فائدے میں جا رہی تھی لیکن مزدوروں کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر سلمان اقبال نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، سلمان اقبال نے20 ہزار تک کے ملازمین کی80فیصد تنخواہ بڑھائی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہ بڑھانے پر سلمان اقبال کو سلام پیش کرتا ہوں،تاجر برادری کو اپنا منافع اپنے مزدوروں تک منتقل کرنا چاہیے، مزدوروں کی تنخواہ بڑھانے سے آپ کےکاروبار میں برکت ہوگی۔