پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ضمانت کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
درخواست خالد محمود اور رحمٰن ڈینومہیسر ایڈووکیٹ نے دائر کی جس کی سماعت پانچ ستمبر کو ہوگی۔ درخواست میں کہا گیا کہ نجی سوسائٹی کی زمین سے حلیم عادل شیخ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
درخواست متن کے مطابق حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کو علاج کی ضرورت ہے لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔
29 اگست کو انہیں سینٹرل جیل سے ایک کیس رہائی ملتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کے لیے جیل کے باہر جمع کارکنوں نے دوبارہ گرفتاری پر سخت مزاحمت کی تھی۔