تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے، حلیم عادل شیخ

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے، سندھ پولیس زرداری کی درباری بن چکی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، راجہ اظہر کی گرفتاری شرمناک اور بھونڈا عمل ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کارکنان کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور بے دردی سے لاٹھی چارج کیا گیا، سندھ پولیس نے خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ پولیس اسٹیٹ آف زرداری کی درباری بن چکی ہے، کیا آئی جی سندھ اپنی اور اپنے ادارے کی کارکردگی بتائیں گے کہ اب تک کتنے ملزم اور ڈاکو پکڑے؟

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہر کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کو لوٹا اور جان سے مارا جارہا ہے، کیا سندھ کی غلام پولیس کا بس صرف پُرامن مظاہرین پر چلتا ہے؟

مزید پڑھیں : عمران خان پر قاتلانہ حملے کیخلاف ملک گیر احتجاج، متعدد مظاہرین گرفتار

تحریک انصاف کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پولیس اپنا نام تبدیل کرکے سندھ پیپلزپارٹی پولیس رکھ لے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ راجہ اظہر سمیت تمام گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا میں  سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج جاری ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ، پنجاب، کے پی سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج بن گئے۔

 

Comments

- Advertisement -