منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

جونیئروسینئر زرداری نے عوام کاخون چوسا ہے، لانگ مارچ نہیں کرسکتے،حلیم عادل شیخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ کا کہنا ہے جونیئروسینئر زرداری لانگ مارچ نہیں کرسکتے، انھوں نے عوام کاخون چوساہے، مارچ میں کوئیک مارچ اور شارٹ مارچ ہونے والاہے، سندھ کے عوام کو جگانے کے لئے عنقریب ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماحلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلی میں احتجاج اور نعروں کاحق بھی چھینناچاہتےہیں؟ جونیئر و سینئرزرداری لانگ مارچ نہیں نکال سکتے، دونوں نے عوام کا خون چوسا ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ایک شہزادے کل اسپتال کے دورے پر نکلے، شہزادے کیساتھ 20 سے زائدگاڑیوں کا پروٹوکول تھا، گمبٹ اسپتال میں ٹرانسپلانٹ میں مریض اور ڈونرانتقال کرگئے، گمبٹ اسپتال کو سالانہ 8 ارب روپے فنڈز دیئے جاتے ہیں، جس کواسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال کہتے ہیں وہ چند بیڈ کا ہے۔

جونیئرزرداری تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے خبریں پڑھتے ہیں

پی ٹی آئی رہنما نے کہا خیرپور میڈیکل کالج کے 500 طلبہ کا مستقبل تاریک ہورہا ہے، طلبہ کا مستقبل جونیئر زرداری نے خود تاریک کردیاہے، سندھ اسمبلی میں ہمیں کہاجاتا ہے ہم تربیت لے رہے ہیں، جونیئر زرداری بھی تو تربیت لے رہے ہیں، تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے خبریں پڑھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کریں، لوگ ہر چوراہے پر بلاول سے فنڈز اور ادویات کا مطالبہ کریں گے، منظوروسان کےخواب بلی کے خواب میں چھیچڑے جیسے ہیں، پاناما جےآئی ٹی رپورٹ پر پیپلزپارٹی نے نیب افسران کی تعریف کی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کےعوام کوجگاناہےعنقریب ہم سڑکوں پرنکلیں گے، سندھ اسمبلی میں سویلین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، اسمبلی میں نعرےنہیں لگائیں گے سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا، مارچ میں کوئیک مارچ ہونے والاہے۔

کوے کے کوسنے سےگاؤں ڈوبا نہیں کرتے، پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے

رہنماپی ٹی آئی کا کہنا تھا سندھ اسمبلی کا قائد ایوان کہتا ہے پاکستان کو ڈوبتا دیکھ رہاہوں، سندھ حکومت اپنی کرپشن سےجائےگی، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے 3 ،3 وزیراعلیٰ بیٹھے ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کے اپنے لوگ معلومات دیتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مارچ میں بہت کچھ ہوگا، کوے کے کوسنے سےگاؤں ڈوبا نہیں کرتے، پاکستان عمران خان کے مضبوط ہاتھوں میں ہے، کسی کی ضرورت نہیں ہم کسی کے کہنے سے کچھ نہیں کرتے، پی پی اپنی کرپشن کے بوجھ تلے ڈوب جائےگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں