کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن پر بڑا الزام عائد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے سانگھڑ میں انتخابی سامان رکشے پر لاد کر لیجانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے دفتر سےسامان بغیرعملے کے رکشےپر لیکرجایاجارہاہے، یہ ہیں الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن؟، شرم کا مقام ہے۔
الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن؟ سانگھڑ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ECP کے دفتر سے سامان بغیر عملے کے رکشے پر لیکر جایا جارہا ہے جوکہ الیکشن کمیشن کے لیے شرم کا مقام ہے اور پورے حلقوں سے ہمارے امیدوار اغوا کیے جارہے ہیں جان بوجھ کر ان کے فارم رد کیے جارہے ہیں pic.twitter.com/CgEY4zzzWQ
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) June 22, 2022
ویڈیو بیان میں اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے الزام عائد کیا کہ سندھ کے تمام حلقوں سے ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا جارہا ہے، جان بوجھ کر ہمارے امیدواروں کے فارم مسترد کئے جارہے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں دھونس اور دھمکیوں کے باعث ہمارے امیدواروں کو دستبراری کا کہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، عدالت کا حکم جاری
واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں چھبیس جون کو سندھ کے چودہ اضلاع میں پولنگ ہوگی، بلدیاتی الیکشن کے لیے 9 ہزار 290 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن پر انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔