کراچی : قائدحزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ پر حملے کی دھمکی کے پیش نظر ایف آئی اے سائبرکرائم سندھ میں درخواست جمع کرادی گئی ، جس میں مقدمہ درج کرنے اور میسجز کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا کہا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائدحزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ پر حملے کی دھمکی کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے سائبرکرائم سندھ کودرخواست دے دی گئی۔
درخواست حلیم عادل شیخ کے پرسنل اسٹاف افسر حاجی لال محمد نے جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بطوراسٹاف افسرحلیم عادل کے2موبائل میرےپاس ہوتےہیں، 24دسمبر کو بین الاقوامی نمبر سے متعدد مس کالزاور پیغام موصول ہوئے اور دھمکی دینےوالاشخص کبھی ٹرائبل کبھی نام تبدیل کرتا رہا۔
درخواست میں بتایا گیا کہ پہلامیسج آیاکہ حلیم عادل شیخ پرحملہ ہوسکتا ہے، دوسرامیسج آیا کہ میں آپ کو اطلاع دوں گا اور پھر تیسرامیسج میں کہا گیا کہ میں نے آپ کوبتا دیا باقی آپ پر منحصرہے۔
درخواست کے مطابق میسج کےبعد واٹس ایپ پرکلاشنکوف کی تصویربھیجی گئی، دوبارہ میسج آیالگتاہےتم میرامذاق اڑارہےہو، دھمکی دینے والے نے ایف آئی اے دفتر کی تصویر بھیجی اور طنزیہ طورپرکہا کہ میری شکایت ایف آئی اے دفترکرو۔
درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے کراچی اوراسلام آبادکا نمبربھی نمایاں کیاگیا، برائے مہربانی سائبرکرائم ونگ میں مقدمہ درج کیاجائے اور میسجز کرنے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔