تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رہا کردیا گیا

کراچی: عدالتی حکم پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو جیل سےرہاکردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سےرہاکردیاگیا ان کی رہائی عدالتی حکم پر ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما کی رہائی پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اراکین اسمبلی پارٹی رہنما بھی جیل کے باہرموجود رہے اور انہوں نے حلیم عادل شیخ کا پرتپاک استقبال کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اکتیس اگست کو ضمانت کے لیے ملیر کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: حلیم عادل شیخ نے ضمانت کیلیے درخواست دائر کردی

درخواست خالد محمود اور رحمٰن ڈینو مہیسر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی، تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ نجی سوسائٹی کی زمین سے حلیم عادل شیخ کا کوئی تعلق نہیں۔

درخواست متن کے مطابق حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ان کو علاج کی ضرورت ہے لہٰذا ضمانت منظور کی جائے۔

یاد رہے کہ 29 اگست کو انہیں سینٹرل جیل سے ایک کیس رہائی ملتے ہی دوسرے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، پی ٹی آئی رہنما کی رہائی کے لیے جیل کے باہر جمع کارکنوں نے دوبارہ گرفتاری پر سخت مزاحمت کی تھی۔

واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ پراس وقت27سےزائد مقدمات درج ہوچکےہیں۔

Comments

- Advertisement -