پیر, جنوری 27, 2025
اشتہار

ارطغرل کی حلیمہ کو پاکستان پسند آگیا، میگزین کیلئے فوٹو شوٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والے ترک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان کو پاکستان بھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ کی ہیروئن حلیمہ سلطان نے پاکستانی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروالیا۔

ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی تصویر  میگزین کے سرورق پر شائع کی گئی ہے۔

- Advertisement -

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ارطغرل کی ہیروئن ایسرا بلجیک (حلیمہ سلطان) نے لکھا کہ ’ہیلو پاکستان‘ اور کہا کہ جون میں میرا نیا فوٹو شو شائع ہوا ہے اور میں سرورق پر موجود ہوں۔

ایسرا بلجیک نے فوٹو شوٹ کرنے والی اپنی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا، حلیمہ کی تصویر کو پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے بھی لائیک کیا۔

esra bilgic halima sultan photoshoot

مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور کمنٹس میں حلیمہ سلطان کی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ترک اداکارہ نے پاکستان آنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی اور اداکارہ کو خوش آمدید کے پیغامات موصول ہونا شروع ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو سرکاری ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

esra bilgic halima sultan photoshoot

esra bilgic halima sultan photoshoot

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں