ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

اسرائیل فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے قبل آہستہ آہستہ قتل کر رہا ہے، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے دہشتگرد اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کو رہائی سے قبل آہستہ آہستہ قتل کر رہا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں سے آج رہا ہونے والے 7 فلسطینیوں کو طبیعت خرابی پر اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

حماس نے اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے 7 قیدیوں کو رہائی کے فوراً بعد اسپتالوں میں منتقل کرنا پڑا کیونکہ اسرائیلی جیل حکام کی طرف سے ان کے ساتھ تشدد اور ناروا سلوک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل حماس پر شرائط نہ ماننے کا الزام لگاکر جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹنے لگا

مزاحمتی گروہ نے مزید کہا کہ یہ انتہا پسند اسرائیلی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

’بھوک سے ترپتے رہے اور ہم ہر وقت مارے پیٹے جاتے تھے‘

اسرائیل جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی یاسر ابو عزوم نے بتایا کہ آج اسرائیلی جیل سے رہا ہونے کے بعد اپنے جذبات کو بیان کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے خان یونس میں یورپین اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں دو دن پہلے رہائی کی اطلاع دی گئی اور اس وقت سے میں ایک لمحہ بھی نہیں سویا، ہر وقت خاندان کے افراد کے بارے میں سوچتا رہا کہ آیا وہ ابھی تک زندہ ہیں یا مردہ۔

ابو عزوم نامی فلسطینی قیدی کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے محمد کو 14 ماہ سے نہیں دیکھا وہ ابھی تک جیل میں ہے، مجھے امید ہے کہ وہ خیریت سے ہوں گے، قید کے دوران سخت حالات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ کوئی کھانا نہیں دیتا تھا بھوک سے ترپتے تھے اور ہمیں ہر وقت مارا پیٹا جاتا تھا، گرفتاری کے وقت میرا وزن 120 کلو تھا اور اب 80 کلو ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں