ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جنگ بندی شرائط پر حماس کے سربراہ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ حماس معاہدے کے لیے اپنی شرائط پر قائم ہے جس میں اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلاء بھی شامل ہے۔

یوم القدس کے حوالے سے پیغام میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم اپنے مطالبات پر قائم ہیں جس میں مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے دشمن کا جامع اور مکمل انخلاء شامل ہے۔

اسی طرح تمام بے گھر لوگوں کی ان کے گھروں کو واپسی، غزہ میں ہمارے لوگوں کے لیے درکار تمام امداد کی اجازت، پٹی کی تعمیر نو، ناکہ بندی ختم اور قیدیوں کے تبادلے کا ایک باعزت معاہدہ حاصل کرنا شامل ہے۔

- Advertisement -

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کی نئی تجویز بھیجی جائے گی۔
نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر مصر کی مددگار ثالثی کے ساتھ، ثالثوں نے ایک تازہ ترین تجویز تیار کی جس سے حماس کے مسئلے کو کیا جائے گا۔

نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ اسرائیل کو توقع ہے کہ ثالث حماس پر اسے قبول کرنے کے لیے مزید دباؤ ڈالیں گے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں