فرانس نے غزہ میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثہ جات منجمد کر دیے ہیں جب کہ ان کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس نے منگل کو غزہ میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثہ جات کو منجمد کر دیا ہے جب کہ سرکاری جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ سنوار کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔
سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی سطح پر حماس سے منسلک افراد اور مالیاتی نیٹ ورک پر پابندیاں لگانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
- Advertisement -
واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس نے گزشتہ ماہ 13 نومبر کو حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف اور ان کے نائب مروان عیسیٰ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔