اسرائیلی فوج کی اسپتال پر وحشیانہ بمباری میں پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد حماس نے جوابی حملہ کیا ہے۔
ترجمان حماس کے مطابق اسرائیلی فوج نے اسپتال میں سیکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے جس کے جواب میں راکٹ داغے گئے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ شمالی شہر حیفہ پر آر160 راکٹ سےگولہ باری کی ہے۔
اسرائیل میں راکٹ سائرن پر جرمن وزیراعظم محصور ہو گئے اور انہوں نے سفارتخانے میں پناہ لی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کا داغا گیا ایک راکٹ جنوبی شہر سڈروٹ میں گرا جب کہ حماس کے داغے گئے کئی راکٹس کو آئرن ڈوم نےفضا میں تباہ کیا۔
فلسطینی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد اب بھی اسپتال میں آگ لگئی ہوئی ہے، اسپتالوں پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔
شمالی غزہ کے ڈاکٹر حسام ابوصفیہ کے مطابق اسپتالوں پر بمباری جنگی جرم ہے، ہم زخمی بچوں، حاملہ ماؤں کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔