اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل گونج اٹھا

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ تشدد کے جواب میں حماس نے یروشلم پر راکٹ ‏حملے کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق القدس میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور اب حماس نے ‏اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے حماس نے 7 راکٹ فائر کیے جو یروشلم کی یہودی ‏بستیوں میں گرے، ان میں سے ایک کو فضا میں ہی مار گرایا گیا ہے۔

- Advertisement -

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ایک اینٹی ٹینک میزائل اسرائیل کی طرف فائر کیا گیا ‏ہے۔ حماس نے راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ اسرائیلی مظالم کا بھرپور ‏جواب دیا جائے گا۔

یروشلم میں آخری بار راکٹ حملہ 2014 میں غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے آپریشن کے دوران ہوا تھا ‏اور اب 7 سال بعد ایک کامیاب راکٹ حملہ ہوا ہے۔

اسرائیلی دفاعی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اینٹی ٹینک میزائل حملے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا ‏ہے اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں