جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اسرائیل کی رفح پر وحشیانہ بمباری، حماس نے اقوام متحدہ سے اہم مطالبہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی عدلت انصاف (آئی سی جے) کے حکم کے باوجود اسرائیل کی رفح پر وحشیانہ بمباری پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اقوام عالم سے اہم مطالبہ کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت اور رفح پر حملے روکنے کیلیے اقدامات کرے، شہر کو اندھا دھند وحشیانہ صیہونی بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

حماس نے کہا کہ صیہونی فوج بے گھر فلسطینیوں کے خیموں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

- Advertisement -

حال ہی میں اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے مغرب میں الفلوجہ سے واپس آنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی جس پر حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ جبالیہ کیمپ میں گھسنے والے اسرائیلی فوجیوں پر جوابی کارروائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں اور گاڑیوں پر حملے کیے ہیں۔

آئی سی جے کا بڑا فیصلہ

آئی سی جے نے رفح میں انسانی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے اسرائیل کو رفح پر حملہ نہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن اسرائیل نے اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں جس پر دنیا خاموش ہے۔

آئی سی جے نے حملے روکنے اور تحقیقات کا فیصلہ 13-2 کی اکثریت سے سناتے ہوئے حکم دیا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کروائی جائیں اور یہ تحقیقات اقوام متحدہ کرے۔

فیصلے میں اسرائیل کو حکم دیا گیا تھا کہ وہ غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں اپنی جارحیت کو فوری طور پر روک دے اور بین الاقوامی تفتیش کاروں کو تفتیش کیلیے انکلیو میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

رفح کراسنگ کو بنیادی خدمات اور انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کیلیے کھولنے کا بھی حکم دیا گیا۔ تھا۔

آئی سی جے نے اسرائیل سے کہا تھا کہ وہ ایک ماہ کے اندر عدالت کو اس کے حکم کردہ اقدامات کو لاگو کرنے میں پیش رفت کے بارے میں رپورٹ کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں