غزہ: حماس اسرائیل معاہدے کی راہ میں ایک رکاوٹ اب بھی موجود ہے، اس حوالے سے آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اسرائیل معاہدے کی راہ میں ایک رکاوٹ بدستور حائل ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئی بھی اسرائیلی شہری اس معاہدے کے خلاف اپیل کر سکتا ہے۔
اسرائیلی قوانین کے تحت کابینہ کا فیصلہ ایک دن کے اندر چیلنج کیا جا سکتا ہے، اس دوران اگر کسی نے اپیل نہیں کی تو معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
- Advertisement -
قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں وقفے کااعلان کردیا
اپیل کی صورت میں فیصلے کا اختیار اسرائیلی ہائیکورٹ کے پاس چلا جائے گا، اگر معاہدہ نافذ العمل ہوگا تو اس صورت میں قیدیوں کا تبادلہ 24 گھنٹے گزرنے کے بعد شروع ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت نے رہائی کے لیے ممکنہ 300 فلسطینیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔