بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

حماس نے یرغمالی کی ویڈیو جاری کر کے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا، وائٹ ہاؤس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے یرغمالی کی ویڈیو جاری کر کے امریکا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وائٹ ہاؤس سے جاری اہم بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر حماس قیدیوں کو رہا کرتی ہے تو کل جنگ ختم ہو سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز فلسطینی تنظیم نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں اسرائیلی نژاد امریکی ایڈن الیگزینڈر نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ سے التجا کر رہے ہیں کہ وہ انھیں بھول نہ جائیں۔

ویڈیو جاری ہونے کے چند گھنٹے بعد اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی کی والدہ نے کہا کہ انھیں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے یقین دلایا ہے کہ یرغمالیوں کے معاہدے کے لیے ’’حالات تیار ہیں‘‘۔

- Advertisement -

ییل الیگزینڈر کے بیٹے ایڈن کو گزشتہ سال 7 اکتوبر کو حماس کے جانبازوں نے اسرائیل کے اندر سے یرغمال بنایا تھا، ییل نے ہفتے کی رات تل ابیب کے ’یرغمالی چوک‘ پر ریلی سے خطا می کہا کہ وہ ویڈیو دیکھر کر لرز کر رہ گئی ہیں۔ اس چوک پر یرغمالیوں کے اہل خانہ کئی مہینوں سے ہر ہفتے اکھٹے ہو رہے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے مشہور شیف کو ڈرون حملے میں قتل کر دیا

وائٹ ہاؤس نے بھی ویڈیو کے بعد ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ ویڈیو کے بعد ایڈن الیگزینڈر کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان شان سیویٹ نے کہا ’’غزہ میں جنگ کل رک جائے گی اور غزہ کے باشندوں کی تکالیف فوری طور پر ختم ہو جائیں گی، اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کرنے پر راضی ہوتی تو مہینوں پہلے یہ جنگ ختم ہو چکی ہوتی۔‘‘

2024 میں فلسطین کو کن ممالک نے تسلیم کیا؟

انھوں نے مزید کہا کہ ایک معاہدہ ابھی میز پر ہے، حماس کا ایک وفد جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجاویز پر بات کرنے کے لیے قاہرہ پہنچا ہے۔ سیویٹ کا کہنا تھا کہ وہ تمام یرغمالیوں کی رہائی تک اپنی کوششیں ترک نہیں کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں