منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

بیٹوں اور پوتوں کی شہادت کے بعد حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا اسرائیل کو واضح پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی آزادی کی تحریک حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ خاندان کو نشانہ بنائے جانے کے  باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

غاصب صہیونی فوج نے عید کے روز بمباری کی تھی جس میں حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے شہید ہوگئے تھے تاہم یہ واقعہ بھی ان کے عزم کو نہ توڑ سکا اور انہوں نے اسرائیل کو واضح انداز میں پیغام دیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ نے شہادتوں کا جنگ بندی کے لیے ہمارے مطالبات پر اثر نہیں پڑے گا اور ہم خاندان کو نشانہ بنائے جانے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

- Advertisement -

حماس رہنما نے کہا کہ جنگ بندی کیلیے اسرائیلی وزیراعظم  پر امریکا اور عالمی برداری کا  دباؤہے لیکن نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

دوسری جانب یمنی حوثیوں نے خلیج عدن میں امریکی بحری جنگی جہاز پر حملے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ تین دیگر بحری جہازوں پر بھی ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے گئے۔ یہ حملے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی مہم کا حصہ ہیں۔

عید پر غزہ میں اسرائیل کی بمباری، اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹوں اور پوتوں سمیت 122 فلسطینی شہید

واضح رہے کہ اسرائیل فوج نے غزہ میں عید کے روز بھی وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں 122 فلسطینی شہید ہوئے تھے جن میں حماس لیڈر اسماعیل ہنیہ کے تین بیٹے اور تین پوتے بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں