فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی فوج کو زمینی حملے شروع کرنے سے خبردار کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری نے اپنے بیان میں کہا کہ زمینی حملے اسرائیل کیلیے تباہی ثابت ہوں گے۔
صالح العروری نے کہا کہ دشمن کی ہر کارروائی کیلیے ہمارے پاس ایک منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اسرائیل کے علاقوں میں ہمارے داخلے کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار خوف کے مارے بھیس بدل کر شہریوں میں جا ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اسرائیلی فوجی اڈے پر قبضہ کیا تو وہاں موجود اہلکاروں کے ہوش اڑ گئے، وہ صدمے میں چلے گئے کہ یہ کیا ہوگیا۔