ہفتہ, ستمبر 21, 2024
اشتہار

حماس کی اسرائیل کو کھلی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے جو فلسطینیوں کے ساتھ کرو گے وہی اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ہوگا۔

آپریشن طوفان الاقصیٰ شروع کرنے والی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل کو کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے جو فلسطینیوں کے ساتھ کرو گے وہی اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ہوگا۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کا آپریشن طوفان الاقصیٰ اپنی پوری شدت کے ساتھ دوسرے روز بھی جاری ہے اور غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس آپریشن میں اسرائیل پر زمین، سمندر اور فضا سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں جس میں اب تک 530 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1700 سے زائد زخمی بھی ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی اور یہودی آباد کاروں کی جارحیت کے ردعمل میں آپریشن درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنالیا گیا ہے جنہیں سرنگوں اور محفوظ مقامات پر رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے جنگجو ہفتے کی علی الصباح سحر کے وقت غزہ کے علاقے سے اسرائیل میں داخل ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ موٹر سائیکلوں، پیراگلائیڈرز اور کشتیوں پر بھی اسرائیل میں داخل ہوئے۔ ایسے کسی حملے کی اس سے پہلے نظیر نہیں ملتی۔

اس غیر متوقع طاقتور ترین حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حالت جنگ کا اعلان کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اسرائیل میں جو ہوا وہ کبھی نہیں ہوا تھا۔ یہ جنگ طویل اور بہت مشکل ہوگی۔

تل ابیب نے دھمکی بھی دی کہ حماس سے بدلہ لیں گے، اسے اس حملے کی غیر معمولی قیمت چکانا پڑے گی، ملبے کا ڈھیر بنا دیں گے۔ فلسطینی غزہ کو خالی کر دیں، یرغمالیوں کی حفاظت کی ذمے دار حماس ہے، کسی کا بال بھی بیکا ہوا تو حساب لیا جائے گا۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ فلسطینی مجاہدین نے آپریشن طوفان الاقصیٰ کی تیسری اٹیک لائن کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان حماس نے کہا کہ ہمارے پاس جتنے اسرائیلی قیدی ہیں وہ نیتن یاہو کے خیال سے کئی گنا زیادہ ہیں جن کو ہم نے غزہ کے ہر کونے میں رکھا ہوا ہے۔ اسرائیل اپنا ہر قدم اٹھاتے ہوئے احتیاط کرے کیونکہ اگر غزہ کے لوگوں کو کچھ ہوا تو اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ بھی وہی ہوگا۔

آپریشن طوفان الاقصیٰ جاری، ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 530 سے تجاوز کر گئی

دریں اثنا اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی ہے اور لبان کی سرحد پار سے مارٹر گولے فائر ہونے کے بعد اپنے اہداف کا نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق درجنوں جنگجو لبنان سے اسرائیل میں داخل ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں