فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ سے غداری کرنے والے گروہ کے سربراہ یاسرابوشباب کو سرینڈر کرنے کا حکم دے دیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نےاسرائیل نواز مسلح گروہ کے سربراہ کو 10روز میں خودسپردگی کا حکم دیدیا۔
وزارت داخلہ غزہ کا کہنا ہے کہ یاسرابوشباب پر غداری کا مقدمہ چلانے کی تیاری کر رہے ہیں کیونکہ وہ اسرائیل کے حمایت یافتہ گروہ کی قیادت کر رہا ہے ابو شباب کا گروہ اسرائیل سے مدد لے کر فلسطینیوں کو دھوکا دے رہا ہے۔
ابوشباب کے گروہ نے حماس کے حکم کو طنزاً ڈرامہ سیریل قرار دیا ہے۔ ابوشباب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی سامان کی حفاظت کرتے ہیں۔
ابوشباب کے گروہ پر امداد لوٹنے اور اسرائیل سے تعاون کا الزام ہے۔