جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

’حماس جنگ بندی تجویز کا مثبت انداز میں جائزہ لے رہی ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ جنگ بندی کی تجویز کا مثبت انداز میں جائزہ لے رہے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی پر مزید بات چیت کے لیے ایک وفد جلد مصر کا دورہ کرنے والا ہے۔ حماس نے ہفتے کے روز کہا کہ اسے اسرائیل کا تازہ ترین موقف موصول ہوا ہے اور وہ جواب جمع کرانے سے پہلے اس کا مطالعہ کر رہی ہے۔

بیان کے مطابق حماس تحریک کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے مصر کے وزیر انٹیلی جنس میجر جنرل عباس کامل سے فون پر بات چیت کی تاکہ فلسطینی لوگوں کے خلاف جارحیت کو روکا جا سکے۔

- Advertisement -

تحریک کے سربراہ نے مصر کی طرف سے ادا کیے گئے کردار کو سراہا، اور جنگ بندی کی تجویز کا مطالعہ کرنے میں تحریک کے مثبت جذبے پر زور دیا۔

حماس کے سربراہ نے وزیر عباس کامل کو تصدیق کی کہ تحریک کا مذاکراتی وفد جلد از جلد مصر آئے گا تاکہ جاری بات چیت کو مکمل کرنے کے لیے ایک ایسا معاہدہ طے پا سکے جو ہمارے لوگوں کے مطالبات کو پورا کرے اور جارحیت کو روکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں