پیر, اپریل 14, 2025
اشتہار

حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کی غزہ میں موجودگی کی ویڈیو جاری کی 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں یرغمالی اپنا تعارف ایڈن الیگزینڈر کے نام سے کروا رہا ہے۔ اس نے سوال کیا کہ میں 551 روز سے غزہ میں قید ہوں، مجھے اب تک یہاں کیوں رکھا جا رہا ہے؟

ایڈن الیگزینڈر اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے والا امریکی شہری ہے۔ حماس نے یرغمالی کی ویڈیو یہودیوں کے تہوار فسح کے موقع پر جاری کی جس میں وہ ہفتہ بھر آزادی کا جشن مناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی حماس کو پیشکش

ایڈن الیگزینڈر کے اہل خانہ نے ویڈیو پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جب تک وہ اور غزہ میں موجود 58 دیگر یرغمالی رہا نہیں ہوتے تب تک تہوار نہیں منائیں گے۔

حماس اس سے قبل بھی کئی ویڈیوز جاری کر چکی ہے جس میں یرغمالی اپنی رہائی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ اسرائیلی حکام نے ماضی کی ویڈیوز کو پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا اور اسے دباؤ ڈالنے کا ایک ذریعہ کہا۔

مزاحمتی تنظیم نے 19 جنوری 2025 سے شروع ہونے والی غزہ جنگ بندی کے تحت 38 یرغمالیوں کو رہا کیا تھا مگر مارچ میں اسرائیلی فوج نے غزہ پر زمینی اور فضائی کارروائیاں شروع کر دیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں اُس وقت تک جاری رہیں گی جب تک باقی 59 یرغمالیون کو رہا نہیں کر دیا جاتا۔ جبکہ حماس کا اصرار ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے کے تحت یرغمالیوں کو رہا کرے گی۔

دونوں کے درمیان جنگ اُس وقت شروع ہوئی جب حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کے قریب جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز پر حملہ کیا جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے۔

بعدازاں اسرائیل کے جوابی حملے میں غزہ میں 50,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، زیادہ تر آبادی بے گھر ہو چکی ہے اور غزہ کا بڑا حصہ کھنڈرات کا شکار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں