منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

حماس نے دو زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے غزہ میں موجودہ دو زندہ اسرائیلی یرغمالیوں کی ویڈیو جاری کر دی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں غزہ پٹی میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ دیکھا جا سکتا ہے، ایک یرغمالی کیمرے میں دیکھ کر گفتگو کر رہا ہے جبکہ دوسرا برار میں سو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے غزہ منصوبے کے بعد مذاکرات میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے، حماس

اسرائیلی یرغمالی نے اپنی گفتگو میں 19 ماہ سے جاری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

یرغمالیوں اور لاپتا خاندانوں کے فورم نے یرغمالیوں کی شناخت ایلکانہ بوہبوٹ اور یوزف ہیم اوہانہ کے نام سے ظاہر کی جنہیں حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا۔

تین منٹ پر مشتمل ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کب ریکارڈ کی گئی۔ یرغمالیوں میں سے ایک 36 سالہ ایلکانہ بوہبوت کمبل میں لپٹے ہوئے فرش پر سو رہا ہے۔

دوسرا یرغمالی 24 سالہ یوزف ہیم اوہانہ ہے جو عبرانی میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت پر زور دے رہا ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائی کو ختم کرے اور باقی تمام اسیروں کی رہائی کو یقینی بنائے۔

3 مئی 2025 کو اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کی منظوری دیتے ہوئے جنگ روکنے اور حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی محفوظ واپسی کی امید کو ختم کر دیا تھا۔

غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کی منظوری کا فیصلہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کے رواں ہفتے دیے گئے بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ غزہ میں مہم کو تیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان مارچ میں جنگ بندی کے پہلے معاہدے کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی فوجی غزہ میں بفر زون قائم کر رہے ہیں جبکہ انسانی امداد سے لدے ٹرکوں کا داخلہ بھی بند کر رکھا ہے۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے نے ایک اسرائیلی حکام کا بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک حماس یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی ہم اپنی فوجی کارروائی کو نمایاں طور پر مزید بڑھائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں