بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

حماس کے پاس کتنے یرغمال اسرائیلی زندہ ہیں؟ فہرست جاری

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے 25 اسرائیلی قیدیوں کی فہرست ثالثوں کے حوالے کی ہے جو 33 قیدیوں میں سے اب بھی زندہ ہیں۔

حماس کے ایک نامعلوم اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ اسرائیل کو یہ فہرست غزہ جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں سے موصول ہوئی ہے۔ اسرائیل طویل عرصے سے انکلیو میں قید اسیروں کی قسمت جاننے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

جنگ بندی کا ابتدائی مرحلہ چھ ہفتے تک جاری رہے گا جس میں ہر ہفتے کے روز اسرائیلی قیدیوں کا فلسطینی قیدیوں سے تبادلہ کیا جائے ہے۔

اسرائیل غزہ کے آبادی کے مراکز سے غزہ کی اسرائیل کے ساتھ حد بندی کے اندر 700 میٹر (765 گز) سے زیادہ کے علاقوں میں بھی اپنی فوجیں ہٹائے گا۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، حماس نے اسرائیلی فوج کی 4 خواتین یرغمالی اہلکاروں کوہلال احمرکے حوالے کیا جنہوں نے شناخت کے بعد اسرائیلی فوج کے سپرد کر دیا۔

اس سے قبل حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈکراس کے حوالے کیا تھا، جنہیں عملے کے ارکان اپنی گاڑیوں میں لے کر روانہ ہو گئے تھے۔

یرغمالی خواتین کی رہائی کا عمل پورا ہونے پر اسرائیل نے 90 فلسطینیوں کو رہا کردیا تھا، اسرائیلی قید سے رہائی پانیوالوں میں 69 فلسطینی خواتین اور 21بچے شامل تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں