منگل, مارچ 4, 2025
اشتہار

اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کیلیے پرُعزم ہیں، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیوں کے باوجود جنگ بندی معاہدے کے لیے ‘پرعزم’ ہیں۔

حماس کے سینئر عہدیدار اسامہ حمدان نے کہا کہ فلسطینی گروپ نے اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باوجود معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں کو "صحیح اور بروقت” ادا کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے کے باوجود قابض اسرائیل اور نتن یاہو ہمارے عوام کے خلاف جارحیت جاری رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔  قابض اسرائیلی حکومت اس معاہدے کو ناکام بنانے میں دلچسپی رکھتی تھی اور اس مقصد کے لیے پوری کوشش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے روزانہ 50 آئل ٹینکر کے داخلے کی اجازت نہیں دی اور انسانی پروٹوکول کے تحت طے شدہ امداد اور تعمیر نو کے سامان کو غزہ میں لانے نہیں دیا گیا، جیسے کہ تیار شدہ گھروں کا داخلہ۔۔

اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل نے تجارتی شعبے کو ہر قسم کے ایندھن کی درآمد سے روکا، اور 65 ہزار گھروں کے معاہدے کے باوجود صرف 15 گھروں کو غزہ میں لانے  کی اجازت دی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں