جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

اسرائیل کی پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی، ڈرون حملے میں 3 شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رفح میں صہیونی ڈرون حملے میں تین پولیس اہلکاروں کو شہید کر دیا۔

غزہ وزارت داخلہ کےحکام نے بتایا پولیس اہلکار امدادی سامان کی نگرانی پر مامور تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا۔

حماس نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کوجنگ بندی معاہدے کی خلاف سے روکیں۔

اسرائیل نے رفح کراسنگ پر بےگھر افراد کے لیے تیارگھروں کی ترسیل پرپابندی لگا دی اور ملبہ اٹھانے کےلیے بھاری مشینری بھی روک رکھی ہے۔

فلسطینی گروپ کے سینئر ترجمان اسامہ حمدان نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں فلسطینی ٹرکوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ جنگ بندی کی "واضح خلاف ورزی” ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے کے اسرائیلی منصوبے نئے نہیں ہیں اور پہلے اور دوسرے انتفاضہ کے دوران بھی اس پر آواز اٹھائی گئی ہے، ٹرمپ کو فلسطینیوں کی مزاحمت کا کوئی علم نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں