12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’نیتن یاہو کی پالیسیاں غزہ میں اسیروں کی جان لے رہی ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

حماس کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی پالیسیاں غزہ میں اسیروں کو قتل کر رہی ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیل اور حماس قطر میں ثالثی مذاکرات کے ایک اور دور کے لیے تیار ہیں ایسے میں فلسطینی گروپ غزہ میں قیدیوں کے حوالے سے اسرائیلی حکومت اور وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حماس نے اس بات پر زور دینے کے لیے ریکارڈ بیان کیے ہیں کہ اسرائیلی اسیران کو بھی ان ہی سنگین حالات کا سامنا ہے جیسا کہ محصور انکلیو میں فلسطینیوں کو ہے۔

- Advertisement -

بیان میں اسیر نے کہا کہ نیتن یاہو کی پالیسی کی وجہ سے میری تکلیف ہر روز بڑھ رہی ہے، اور میں اب بھی اپنی رہائی کا انتظار کر رہا ہوں، میں آپ کے مظاہروں کو دیکھ رہا تھا جو میری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے اور مجھے امید تھی۔

 ایک اور نے تل ابیب اور دیگر جگہوں پر اسیروں کی آزادی کا مطالبہ کرنے والے ہفتہ وار اجتماعات کے حوالے سے کہا کہ "نیتن یاہو اور [فوجی] نے انہیں مار ڈالا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں