اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

حماس نے جنگ بندی تجاویز پر دوٹوک جواب دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی تجاویز کو اپنے مطالبات کیخلاف قرار دے دیا۔

حماس عہدیدار ابوزہری نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی تجاویز ہمارے مطالبات کے برعکس ہیں، قیدیوں کی رہائی کے بعد اسرائیلی اپنی بمباری مزید وحشیانہ کر دے گا۔

انہوں نے کہا کہ گروپ کا مقصد غزہ کے لوگوں کے خلاف "خاتمے کی جنگ کو روکنا ہے” اور اس لیے وہ مستقل جنگ بندی سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس کا خیال ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ نہیں چاہتا لیکن جنگ کے خاتمے کے بغیر قیدیوں کی واپسی کے لیے کوشاں ہے جسے گروپ مسترد کرتا ہے۔

ابو زہری نے مزید کہا کہ امریکہ حقیقی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں