ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

حماس نے تین مرحملوں پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

حماس نے تین مرحلوں میں جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی۔

حماس کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس میں امداد کی فراہمی اور بے گھر فلسطینیوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنا شامل ہے۔

تینوں مراحل میں سے ہر ایک 42 دن تک جاری رہے گا۔

- Advertisement -

پہلے مرحلے میں، اسرائیلی افواج وسطی غزہ میں غزہ سٹی کے قریب صلاح الدین اسٹریٹ سے آگے پیچھے ہٹیں گی تاکہ بے گھر ہونے والے کچھ لوگوں کو گھروں کو لوٹنے کے قابل بنایا جا سکے۔

حماس اسرائیل کی طرف سے رہا کیے گئے ہر 50 فلسطینی قیدیوں کے بدلے غزہ میں قید ایک خاتون اسرائیلی ریزروسٹ کو رہا کرے گی۔

دوسرا مرحلہ ایک مستقل جنگ بندی پر مشتمل ہو گا جس کا اعلان حماس کی طرف سے کسی بھی اسیر اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے سے پہلے کیا جائے گا۔

آخری مرحلے میں، گروپ نے غزہ پر اسرائیل کے محاصرے کے خاتمے اور تعمیرِ نو کی کوششوں کے آغاز کی تجویز پیش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں