اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

غزہ میں بم دھماکے کرنیوالے اسرائیلی دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے، حماس

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ میں بم دھماکے کرنے والے اسرائیلی دہشت گرد سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

اپنے مذمتی بیان میں حماس کے رہنما اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں پولیس مراکز میں بم دھمکاکوں میں وہی قوت ملوث ہے جس نے غزہ کا محاصرہ کرنے کے ساتھ بار بار جنگ مسلط کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں اور محاصرے میں ناکام رہنے والے غزہ میں بم دھماکوں جیسے مکروہ حربوں اور جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ جو عناصر جنگ اور محاصرے سے غزہ میں اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے ہیں وہ بم دھماکوں کے جرائم میں بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

فلسطینی مارٹر گولے کے جواب میں اسرائیلی فوج کا ایک اور حملہ

حماس کے مطابق غزہ کی پٹی کے امن کو تباہ کرنے کی یہ پہلی مذموم کوشش نہیں بلکہ دشمن اس سے قبل بھی غزہ کا امن تباہ کرکے حالات خراب کونے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غزہ پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے مارٹر گولے کے جواب میں ایک نیا فضائی حملہ کیا ہے اور اس میں حماس کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اس حملے کی تصدیق کی اور کہا کہ غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقے کی جانب ایک مار ٹر گولا داغا گیا تھا اس کے جواب میں اسرائیلی دفاعی فورسز کے طیارے نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں