حماس نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن ختم کرے۔
حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے بارے میں نیتن یاہو کے تازہ ترین بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ "سیاسی تصفیے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف قبضے کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے فلسطینی اتھارٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ اسرائیل کو "مرحلہ وار” تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
- Advertisement -
اسرائیلی چینل 12 کے حوالے سے نیتن یاہو نے کہا کہ حماس اور PA میں فرق صرف اتنا ہے کہ حماس ہمیں یہاں ابھی تباہ کرنا چاہتی ہے اور PA اگلے مراحل میں۔۔
حماس نے PA اور اس کی ایجنسیوں سے "اوسلو معاہدے سے دور رہنے، سیکورٹی کوآرڈینیشن کو روکنے اور مسلح مزاحمت کی طرف منتقلی” کا مطالبہ کیا ہے۔