جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اسرائیلی پابندیاں اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، حماس نے قیدیوں کی فہرست روک دی

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے پر عمل نہ کرنے پر حماس نے یرغمالیوں کی فہرست روک دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے ان قیدیوں کے ناموں کی فہرست روک دی ہے جنہیں کل رہا کیا جانا ہے۔ حماس نے اسرائیل کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ انسانی ہمدردی سے متعلق پروٹوکول کی پاسداری نہیں کی جا رہی۔

ترجمان حماس عبدالطیف القانو کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی کےلیے پرُعزم اور معاہدے پر قائم ہے حماس فلسطینی عوام کے مفادات کیلئے جنگ بندی معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق ثالثوں سے کہا ہے کہ اسرائیل امداد اور ہیوی مشینری کو روک رہا ہے ثالثوں سے کہا ہے اسرائیل کو انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کو نافذ کرنے کا پابند بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حماس تمام ممالک کی تعریف کرتی ہےجنہوں نے ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کیا فلسطینی ٹرمپ اور نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف متحد ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں ملبہ اٹھانے کیلئے ہیوی مشینری لانے پر پابندی لگا دی۔ غزہ میں ملبے تلے 12ہزار فلسطینیوں کی لاشیں ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ترجمان حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں ملبے تلے دبی 12ہزار لاشوں کو نکالنے کیلئے ہیوی مشینری لانا ہو گی لیکن اسرائیل ہیوی مشینری کو غزہ میں داخل ہونے سے روک رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں